11 مارچ، 2017، 6:31 PM

ہالینڈ نے ترکی کے وزير خارجہ کے حامل جہاز کو اترنے کی اجازت نہیں دی

ہالینڈ نے ترکی کے وزير خارجہ کے حامل جہاز کو اترنے کی اجازت نہیں دی

ہالینڈ اور ترکی کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے ہالینڈ نے ترکی کے وزير خارجہ مولود چاوش اوغلو کے حامل جہاز کا ايئر پورٹ اترنے کا اجازت نامہ منسوخ کردیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہالینڈ اور ترکی کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے ہالینڈ نے ترکی کے وزير خارجہ مولود چاوش اوغلو کے حامل جہاز کا ايئر پورٹ اترنے کا اجازت نامہ منسوخ کردیا ۔ اطلاعات کے مطابق ترک وزیر خارجہ ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم میں مقیم ترک شہریوں کے اجتماع سے خطاب کرنا چاہتے تھے اس سے قبل ترک وزير خارجہ نے کہا تھا کہ وہ ہر صورت ميں روٹرڈیم میں ترک شہریوں کے اجتماع سے خطاب کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق ترک حکام بنیادی آئین میں تبدیلی اور وزارت عظمی کےاختیارات کو صدارتی اختیارات میں  تبدیل کرنے کے سلسلے میں ریفرنڈم کرانا چاہتے اور اس سلسلے میں تبلیغات انجام دے رہے ہیں جبکہ ہالینڈ اور جرمنی نے ترک حکام کی تبلیغات پر پابندی عائد کردی ہے۔ ادھر ترکی کی وزارت خارجہ نے ہالینڈ کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے اعتراض بھی ریکارڈ کرایا ہے۔کئی یورپی ممالک میں ترک شہریوں کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

News ID 1871022

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha